سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(امت نیوز) سپریم کورٹ کا لارجر بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائلز کے خلاف درخواستوں پر آج سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، درخواستوں کی سماعت 22 جون (آج) دوپہر پونے 12 بجے ہوگی۔

لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اعتزاز احسن اور کرامت علی نے بھی سویلین کے ملٹری ٹرائل کو چیلنج کیا تھا