اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 09 مئی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو تباہ کیا اور سوائے احتجاج کے کچھ نہیں کیا۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی، 09 مئی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو تباہ کیا اور سوائے احتجاج کے کچھ نہیں کیا، معیشت کی بحالی کا پروگرام میرے نزدیک بریک تھرو ہے، خلیجی ممالک سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو چاہتے ہیں، سول اور ملٹری لیڈر شپ نے ملکر ایک فریم ورک بنایا ہے، معیشت کی بحالی کیلئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ہم نے ملک میں انویسٹمنٹ لانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی، جو بھی حکومت آئے گی فریم ورک ان کیلئے مددگار ثابت ہو گا، تمام بڑے منصوبے مسلم لیگ کے دور میں بنے، حکومت سرمایہ کاری کے راستے میں تمام پتھروں کو ہٹائے گی، ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرانا اولین کوشش ہے، پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے۔