محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 24 جون تک شدید گرمی کی پیشگوئی

لاہور (اُمت نیوز) آج سے 24 جون کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :۔لاپتا آبدوز میں موجود افراد کے پاس 13 گھنٹے کی آکسیجن باقی
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر مقامات میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ خشک رہے گا۔ بلوچستان کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔