کراچی (اُمت نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے سری لنکا کا دورہ کیا اور بحری مشق میں شرکت کی۔
ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔یونان کشتی حادثہ،گجرات پولیس کا اہلکار بھی زندہ بچ نکلا
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس ٹیپو سلطان کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
پاک تحریہ ترجمان کے مطابق دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کے بحری جہازوں کے مابین مشق کا انعقاد کیا گیا۔