لاہور(اُمت نیوز) وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم سری لنکا میں سیریز جیت سکتی ہے۔
عمر اکمل نے کہا کہ سری لنکا میں ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، کیمپ میں قومی کرکٹرز نے دورہ سری لنکا کے لیے سخت محنت کی ہے، ابھی عید کے بعد پھر کیمپ لگنا ہے، تیاری کا مزید موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ورلڈ کپ کوالیفائر، آئرلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست
انہوں نے کہا کہ جو کرکٹرز منتخب ہوئے ہیں وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، ٹف کنڈیشنز کے باوجود پاکستان ٹیم سیریز جیتے گی۔
عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی، میں نے ابھی ہار نہیں مانی، فٹنس پر مزید کام جاری رکھوں گا۔
ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ میری مڈل آرڈر میں پرفارمنس سب کے سامنے رہی ہے، کرکٹ فینز بہتر بتا سکتے ہیں کہ مڈل آرڈر میں میری ضرورت ہے یا نہیں، اس وقت مڈل آرڈر میں افتخار احمد بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔