یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (اُمت نیوز) یونان کشتی حادثے کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کے لیے صدر مملکت اور وزیراعظم کو خط بھجوا دیا گیا۔
خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے حقائق منظر عام پر لانے کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔چین کے ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 31 افراد ہلاک متعدد زخمی
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کشتی ڈوبنے کا حادثہ کیوں پیش آیا اور وجوہات کیا بنیں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، ذمہ داروں کے تعین کے لیے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔