شہر کے مختلف ایریاز میں سندھ سالڈ ویسٹ کی ٹیمیں صفائی کے کاموں میں مصروف نظر آئیں۔ فائل فوٹو
شہر کے مختلف ایریاز میں سندھ سالڈ ویسٹ کی ٹیمیں صفائی کے کاموں میں مصروف نظر آئیں۔ فائل فوٹو

مرتضیٰ وہاب علی الصبح صفائی کے کاموں کا جائزہ لینے نکل پڑے

کراچی:  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

نو منتخب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صبح کے وقت شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیلیے نکل پڑے جہاں انھوں نے نہ صرف صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا بلکہ سڑکوں کا بھی معائنہ کیا۔

اس دوران شہر کے مختلف ایریاز میں سندھ سالڈ ویسٹ کی ٹیمیں صفائی کے کاموں میں مصروف نظر آئیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختلف مقامات پر عملہ صفائی کے کاموں میں مصروف پایا گیا۔

میئر کراچی نے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں محنت و لگن کے ساتھ شہر کی خدمت کرنی ہے، صفائی ستھرائی کے حوالے سے شکایات 1128 پر درج کروائی جا سکتی ہیں۔