پشاور:چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ہدایت دی ہیں کہ عدالت کے احاطے میں کسی کو کوئی ہاتھ نہ لگائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر کی راہداری سماعت کی درخواست دائر کی جسے سماعت کیلیے منظور کر لیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد راہداری ضمانت منظور کر لی۔
دوران سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے احکامات دیے کہ عدالت کے احاطے میں کسی کو کوئی ہاتھ نہ لگائے، انہوں نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو کل تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ کل دونوں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو جائیں۔