کراچی: معروف عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے مسلمانوں کے ہولی اور دیوالی منانے پر مذمتی بیان جاری کردیا۔
مفتی منیب الرحمان نے اپنے ٹویٹ قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں غیرمسلموں کے ساتھ مودت و محبت کا رشتہ تو جائز نہیں البتہ موقع کی مناسبت سے مدارات اور رواداری کی گنجائش ہے۔
ٹوئٹ میں مفتی منیب الرحمن نے مزید لکھا کہ حال ہی میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا و طالبات نے ہولی کا تہوار منایا، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا مخلوط اجتماع ہوا، اس میں تمام حدود کو پامال کردیا گیا، ہولی اور دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے، یہ ہندو مت کا شعار ہے اور مسلمانوں کو باطل مذاہب کے مذہبی شعار کو اختیار کرنے سے منع فرمایا گیا ہے۔
غیر مسلموں کے ساتھ مَوَدّت ، مُدارات اور ’’مُدَاہَنت‘‘ کا فرق!
مفتی اعظم پاکستان منیب الرحمٰن
22 جون 2023 pic.twitter.com/ANcM1pEdKf— Mufti Munib ur Rehman (@MuniburRehman55) June 22, 2023
یاد رہے کہ ایک روز قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں ہولی منانے پر پابندی عائد کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔