آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے جائزہ لینے کے جاری عمل پر اپنے ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ فائل فوٹو
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے جائزہ لینے کے جاری عمل پر اپنے ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ فائل فوٹو

وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات، معاہدے پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فرانس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں منعقد ہونے والے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگراموں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف کے تحت مختص فنڈز جلد جاری کر دیے جائیں گے، اس سے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے جاری کوششوں کو تقویت ملے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے جائزہ لینے کے جاری عمل پر اپنے ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔