عادل راجہ نے16 اپریل کو جرمانے کی معافی کیلئے اپیل دائرکی تھی، فائل فوٹو
عادل راجہ نے16 اپریل کو جرمانے کی معافی کیلئے اپیل دائرکی تھی، فائل فوٹو

عادل بھگوڑےسمیت بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو پاکستان لانے کا فیصلہ

لاہور: ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے عادل راجہ سمیت بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف آئی اے نے تین سو اکسٹھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرکے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے نے ناقدین کو گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے.

ایف آئی اے کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا.

عادل بھگوڑے کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے . عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔