بارہ بجے لفٹ میں سوار ہونے والے دس سے زائد وکلا کو پونے ایک بجے لفٹ سے نکالا گیا۔ فائل فوٹو
بارہ بجے لفٹ میں سوار ہونے والے دس سے زائد وکلا کو پونے ایک بجے لفٹ سے نکالا گیا۔ فائل فوٹو

لطیف کھوسہ کی جانب سے ججوں کو مکھن لگانے پر سپریم کورٹ میں قہقہے

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس میں سماعت کے دوران سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ آپ ججز بہترین ججز ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ ہمیں شرمند نہ کریں، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدلتوں سویلین ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت دوبارہ  ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ  نے سماعت کی،جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل  ہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس مظاہر نے کہاکہ مسئلہ یہ ہے ان مقدمات کا آرمی ایکٹ سے تعلق بنتا نہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پتہ نہیں لگ رہا کن دفعات کااطلاق کرنا چاہتے ہیں،کتنے لوگوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہونا ہے.

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پورے ملک سے لوگ اٹھائے گئے،آپ ججز بہترین ججز ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ ہمیں شرمند نہ کریں ،جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔