لاہور:توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔
نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کو کل پھر طلب کر لیا، ان کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم 108 تحائف ملے، 58 جمع نہیں کروائے گئے۔ ان کو کل کیلئے نوٹس بھیجا لیکن پیش نہیں ہوئے۔
نیب نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کل 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔