پیرس: وزیراعظم شہباز شریف کی پیرس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کیلیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کی طرف سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلیے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔