کراچی(اسٹاف رپورٹر) ای او بی آئی کی چیئر پرسن ناہید شاہ درانی نے کہا ہےکہ EOBI نے انتہائی نامساعد معاشی حالات کے باوجود کم از کم پنشن 8500 سے بڑھاکر 10,000 روپے کردی، اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ آفس میں جائزہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سابقPRO اسرار ایوبی نے بتایا کہ ملازمین کی قلت کے باوجود EOBI نے 11 ماہ میں رواں مالی سال 36.42 ارب کا کنٹری بیوشن وصول کیا، جو پچھلے مالی سال کی نسبت 34.81 فیصد زائد رقم ہے۔
ملک میں 745,539 بزرگ پنشنرز کو 3 اقسام کی ماہانہ پنشن فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ پنشنرز ATM کارڈ کے ذریعے پنشن وصول کررہے ہیں، EOBI میں رواں برس 39,944 نئے پنشنرز اور 543,096 نئے بیمہ دار افراد کا اضافہ ہوا۔