لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو شناخت پریڈ کیلیے جیل بھجوا دیا گیا۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو کورکمانڈر(جناح ہاؤس )میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پولیس نے عدالت کے روبرو پیش کیا، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے نے پولیس درخواست کی سماعت کی۔
سرکاری وکیل کی درخواست پر عدالت نے رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کیلیے جیل بھیج دیا۔ عدالت نے 4 روز میں شناخت کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔