شدید چوٹیں لگنے کے باعث 12 سالہ ابراہیم دم توڑ گیا۔ فائل فوٹو
شدید چوٹیں لگنے کے باعث 12 سالہ ابراہیم دم توڑ گیا۔ فائل فوٹو

قربانی کے بیل کو گھمانے کا شوق بچے کی جان لے گیا

کراچی: نیوکراچی میں قربانی کے جانور کوگھمانے کا شوق بچے کی جان لے گیا۔

نیو کراچی الیون جی گودھرا چوک کے قریب 12 سالہ ابرہیم قربانی کے لئے لایا گیا بیل دیکھ رہا تھا کہ بیل بپھر گیا۔ افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی آج نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل رسی چھڑا کر بھاگا تو رسی بچے کے پیر سے لپٹ گئی، بپھرا جانور بچے کو رگڑتا ہوا دور تک لے گیا۔

مویشی کی رسی میں بچے کو لپٹا دیکھا تو لوگوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی اور بیل کو گلی میں پکڑنے کے بعد بچے کو اسپتال منتقل کیا، شدید چوٹیں لگنے کے باعث 12 سالہ ابراہیم دم توڑ گیا۔