وہ ‘فادرز ڈے’ پر والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شریک ہوا۔ فائل فوٹو
وہ ‘فادرز ڈے’ پر والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شریک ہوا۔ فائل فوٹو

سلیمان خوفزدہ تھا، والد کی خوشی کیلیے گیا، پھوپھو

نیو یارک: ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کو دیکھنے کیلیے جانے والے پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد کے اہلخانہ کی جانب سے انکی موت کی تصدیق کرنے کے بعد حیران کُن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

شہزادہ داؤد کی بہن ازمہ داؤد نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بھائی او ان کے بیٹے سلیمان کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ہم میں نہیں رہے۔

ازمہ داؤد کا کہنا تھا کہ شہزادہ داؤد اور سلیمان اس ٹائٹن آبدوز میں تھےجو زیرِ سمندر تباہ ہوگئی۔ انہوں نے لاپتہ آبدوز کیلیے کیے جانے والے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

شہزادہ داؤد کی بہن نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انکا بھتیجا سلیمان داؤڈ ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر پر جانے سے خوفزدہ تھا۔ اس کے باوجود وہ ‘فادرز ڈے’ پر والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شریک ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹائی ٹینک جہازکے ملبے کو دیکھنے کیلیے جانے والی بدقمست آبدوز ٹائٹن کو بنانے والی کمپنی ‘اوشین گیٹ’ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس! ہم ٹائٹن میں موجود پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلیے کھوچکے ہیں۔