لاہور: تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید چیمہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مسرت چیمہ نے کہاکہ جمشید چیمہ کو آج پھر گرفتار کرلیاگیا،یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کیلیے پیغام ہے ۔
مسرت چیمہ کا کہناتھا کہ پیغام ہے آپ سیاست چھوڑ دیں تو بھی آپ سے مال غنیمت والا سلوک جاری رے گا،ان کا کہناتھا کہ ہمارا حق ہے ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں مگر محروم رکھا جارہا ہے ۔
جمشید اقبال چیمہ صاحب کو آج پھر گرفتار کر لیا گیا ہے. یہ دراصل پریس کانفرنس کرنے والوں کو پیغام ہے کہ آپ سیاست بھی چھوڑ دیں تو بھی آپ کے ساتھ مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا. ہمارا حق ہے کہ ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں اور ہمیں اس سے بھی محروم رکھا جارہا ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) June 23, 2023
یاد رہے کہ جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد استحکام پاکستان کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی تھی ۔