آئی ایم ایف کا پروگرام اب منظور ہونا چاہیے،وزیراعظم شہبازشریف

لندن (امت نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈاراوران کی ٹیم آئی ایم ایف سے رابطے میں ہے، دعا کریں آئی ایم ایف بورڈپروگرام کی منظوری دیدے۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایون فیلڈ پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دعاکریں آئی ایم ایف بورڈپروگرام کی منظوری دیدے، وزیر خزانہ اسحاق ڈاراوران کی ٹیم آئی ایم ایف سےرابطےمیں ہے،آئی ایم ایف کا پروگرام اب منظور ہونا چاہیے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی ایم ڈی سے فرانس میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ فرانس کےصدرکی دعوت پرفرانس گیا،آئی ایم ایف کی ایم ڈی سےدوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرنے ملاقات میں کہا کہ کچھ مسائل پربات کرنا چاہتے، ان سےکہا کہ ہم تمام شرائط پوری کرچکےہیں، اب پروگرام اب منظور ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے کیس کے حوالے سے کہا کہ ملٹری کورٹ کےحوالےسےنوٹس کاعلم ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔لوٹن ائیر پورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر معظم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔