لاہور (نیت نیوز) آبدوز ٹائٹن حادثے میں جاں بحق شہزادہ داؤد کی بہن اعظمی داؤد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھتیجا سلیمان داؤد اس سفر پر جانا ہی نہیں چاہتا تھا۔ اعظمی داؤد کا کہنا تھا کہ سلیمان داؤد کو لگ رہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک نہیں، اور وہ پر سکون نظر نہیں آرہا تھا، لیکن وہ فادر ڈے کی وجہ سے والد کے ساتھ گیا۔
اعظمی داؤد نے بتایا کہ ان کے بھائی شہزادہ داؤد نے اپنا خواب غیر معمولی انداز میں پورا کیا، وہ ٹائی ٹینک حادثے کا حصہ بن چکا ہے، اب جب بھی اس ٹائی ٹینک کا ذکر ہوگا تو آبدوز حادثے کا ذکر بھی ساتھ ہی ہوگا، اعظمی داؤد کے مطابق شہزادہ داؤد اپنی بیوی بچوں کیلئے ایک فرشتہ تھا۔