لندن (اُمت نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف حج کی ادائیگی کیلئے اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ پہنچیں گے اور وہاں پر تین سے چار دن قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اس کے بعد حج کی ادائیگی کے لیے دبئی سے سعودی عرب جائیں گے۔
۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف بھی آج لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوں گی،مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ حج کریں گی ،میاں نواز شریف اوردیگر سعودی عرب سے حج کی ادائیگی کے بعد واپس لندن آ جائیں گے، ممکن ہے کہ مریم نواز شریف اپنے والد کے ساتھ لندن جائیں اور واپس پاکستان بھی آ سکتی ہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان کے دیگر افراد بھی حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے ۔