اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی نے پنجاب پولیس سے معافی مانگ لی

گوجر خان(اُمت نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے پنجاب پولیس سے معذرت کرلی ہے۔
راجہ جاوید اشرف کا کہنا ہے کہ کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، جس پر پنجاب پولیس خاص طور پر متعلقہ افسران سے معذرت طلب کرتا ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی نے کہا کہ سیاسی تقاریر میں جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں، شہداء کی زمین گوجر خان کے رہنے والے وردی کا احترام کرتے ہیں۔
راجہ جاوید اشرف نے مزید کہا کہ چوکی انچار ج اور ایس ایچ او گوجر خان میرے بھائی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے گوجر خان میں چوکی انچارج سب انسپکٹر کی تذلیل کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔