IMFپروگرام کی بحالی کیلئے ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا،ملیحہ لودھی

اسلام آباد(اُمت نیوزضسابق سفارت کار ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی بحالی کیلئے ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کا جواب معاشی ہے سفارتی نہیں، سیاسی رہنما اپنی نااہلی دوسروں پر ڈالتے ہیں یا سازش کا الزام لگاتے ہیں۔
سابق سفارت کار نے مزید کہا کہ اگر وزارت خزانہ اتنی نااہل ہے کہ معاشی اہداف پر عمل نہیں کرسکتی تو سفارت کاری سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اگر جیو پالیٹکس ہے تو وزیرخزانہ امریکی سفیر سے کیوں ملتے ہیں۔