راولپنڈی (اُمت یوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج نے آج 11 بج کر 55 منٹ پر ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان ایل او سی پرشہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے، من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت منصوبے کے تحت من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔
واضح رہے کہ اس سےقبل بھی بھارت کی جانب سے سرحد پار سے معصوم شہریوں پر فائرنگ کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ مارٹر گولوں کا بھی آزادانہ استعمال کا واقعہ سامنے آ چکا ہے، لیکن جب پاک فوج کی جانب سے اس فائرنگ کا جواب دیا جاتا ہے تو ہٹلر مودی میڈیا اس سے متعلق عالمی منظر نامے میں پراپیگنڈہ کرتا ہے۔