پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کیڈٹس کی کمیشننگ پریڈ کا انعقاد

کراچی (اُمت یوز)پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں آج 119ویں مڈشپ مین اور 27ویں شارٹ سروس کمیشن کے کیڈٹس کی کمیشننگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والوں میں مملکت سعودی عرب اور بحرین کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔تقریب کے دوران مڈشپ مین محمد مصطفیٰ کو اعزاز کی تلوار، لیفٹیننٹ بدر علی کو قائداعظم گولڈ میڈل، آفیسر کیڈٹ ثناء اللہ محفوظ کو جے سی ایس سی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے آفیسر کیڈٹ عبدالرحمن جزا ایس الھارتھی کو چیف آف نیول اسٹاف گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔