قومی باکسر عثمان وزیر نے اپنےیوتھ ورلڈ چیمپئن ٹائٹل کا دفاع کر لیا

گلگت(اُمت نیوز)عثمان وزیر   ٹائٹل چیلنجز تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو   شکست دے کر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  آٹھ راونڈ پر مشتمل ورلڈ ٹائٹل فائٹ عثمان وزیر نے شاندار باکسنگ کا مظاہرہ کیا، پہلے 6 راونڈز میں تنزانین حریف نے عثمان وزیر کو سخت ٹف ٹائم دیا لیکن آخری دو راونڈ میں عثمان وزیر کے تابڑ توڑ حملوں نے حریف باکسر کو بے بس کر دیا۔تمام ججز نے مشترکہ طور پر پوائنٹس کی بنیاد پرعثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔راولپنڈی میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے اشتہاری بورڈ گاڑیوں پر گر گیا

اپنے ہیرو کو سپورٹ کرنے  کیلئے شائقینبڑی تعداد میںلالک جان سٹیڈیم گلگت پہنچے، عثمان وزیر کے جیتنے پر سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ عثمان وزیر اپنے ہوم گراؤنڈ گلگت میں پہلی بار اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کر رہےتھے، یہ ان کی گیارہویں انٹرنیشنل فائٹ تھی، وہ 11-0 کے سکور کے ساتھ اب تک ناقابل شکست ہیں