پشاور(اُمت نیوز) پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکھ شہری کو قتل کردیا۔
پشاور پولیس ترجمان کے مطابق سکھ شہری منموہن سنگھ گلدرہ کے علاقے رشید گڑھی میں رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےاسے شدید زخمی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔راولپنڈی میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے اشتہاری بورڈ گاڑیوں پر گر گیا
منموہن سنگھ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پشاور میں دو دن میں سکھ شہریوں پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔جمعہ کے روز فائرنگ کے واقعہ میں ترلوک سنگھ کو گولیاں ماری گئیں۔ وہ 2 گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے