نوابشاہ ، 2 مسافر بسوں میں تصادم ، 8 افراد جاں بحق

نوابشاہ (اُمت نیوز)نواب شاہ مہران ہائی وے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر بردار بسوں میں تصادم کے باعث 8 افراد جاں بحق جبکہ 70 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث دو مسافر بسیں آپس میں ٹکر اگئیں جس کے باعث متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ درجنوں ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ، واقعے میں زخمی افراد کو تعلقہ ہسپتال دوڑ اور پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔