گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(اُمت نیوز)گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے  خوشخبری سنادی ہے، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے پری مون سون   بارشوں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے،پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، راولپنڈی، لوئر دیر میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، گلیات اور کھوئی رٹہ میں بھی بادل برسے۔