نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ راج پورہ میں بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر اپنے حقیقی باپ محمد اقبال اور سوتیلی ماں زارا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
دہرے قتل کی واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں میاں بیوی کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیے ہسپتال بھیج دیا۔واضح رہے کہ مقتول نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی کی تھی۔