انسانی اسمگلرزمتاثرہ شخص کو کرنٹ لگا کر تشدد کرتے رہے، فائل فوٹو
انسانی اسمگلرزمتاثرہ شخص کو کرنٹ لگا کر تشدد کرتے رہے، فائل فوٹو

یونان میں کشتی حادثے کے بعد اٹلی جاتے مزید 34 پاکستانی گرفتار

روم، طرابلس : یونان کشتی حادثے کے بعد بھی غیر قانونی طور پراٹلی جانے کا سلسلہ جاری ہے اور لیبیا کی سیکیورٹی فورسز نے مزید 34پاکستانیوں کو کشتی میں سوار ہوتے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق گجرات، منڈی بہاوالدین اور  حافظ آباد سے بتایا جاتا ہے، نوجوانوں کو ایجنٹس نے چند روزقبل وزٹ ویزا پر لیبیا بھیجوایا تھا۔ دوسری جانب لیبین بارڈر سیکورٹی فورسز نے تمام افراد کو جیل منتقل کردیا ہے۔