سوات : اسکواڈ میں شامل پولیس وین امیر مقام کی گاڑی سے ٹکراگئی،3اہلکار زخمی ہو گئے تاہم مشیر وزیراعظم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
سوات کے علاقے خوازہ خیلہ جلسے سے واپسی پر وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے قافلے میں شامل پولیس وین امیر مقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی، تاہم انجینئر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن وین الٹنے سے3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پارٹی ذرائع نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی۔