گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا عید پر 100 اونٹ قربان کرنے کا اعلان

کراچی (اُمت نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عیدالاضحیٰ پر گورنر ہاؤس میں 100 اونٹ قربان کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ / مستحق خاندانوں کو 100 بکرے اور 20 ہزار راشن کے تھیلے دیئے جائیں گے ۔ عید الاضحی کے بعد آئی ٹی کلاسز بھی شروع کی جائیں گی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے یوتھ پروگرام سے اسپورٹس کو فروغ ملے گا، کراچی میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں یہ پروگرام اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن کئی سالوں سے یہ کھیل بہت پیچھے چلا گیا ہے، کراچی گیمز کا انعقاد ہر سال کروانے کی کوشش کروں گا۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہاکی لیگ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو گورنر ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔