اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24 پر دستخط کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24کی منظوری دیدی، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل پر دستخط کردیے،قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے دستخط سے بل بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔
قومی اسمبلی نے کل فنانس بل کی منظوری دی تھی،فنانس بل 2023-24 آج صبح قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے منظوری کیلیے ایوان صدر ارسال کیا تھا۔