شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم  دیدیا گیا. فائل فوٹو
شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم  دیدیا گیا. فائل فوٹو

شہبازگل جس ایئرپورٹ پر نظرآئیں،گرفتار کرکے پیش کیا جائے، سیشن کورٹ

اسلا آباد: سیشن کورٹ نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شہبازگل جس ایئرپورٹ پر نظرآئیں، انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے،عدالت نے چیئرمین نادرا کو شہباز گل کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔

شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم  دیدیا.

ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، جج سیشن کورٹ نے کہاکہ شہبازگل جس ایئرپورٹ پر نظرآئیں، انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے ، عدالت نے چیئرمین نادرا کو شہباز گل کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کا حکم  دیدیا۔

عدالت نے کہاکہ شہباز گل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے،شہباز گل کی رہائش گاہ پر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے، عدالت نے شہباز گل کی تمام پراپرٹیز کی رپورٹ 30دن میں جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے اور دیگر رپورٹس 26جولائی کو طلب کرلیں۔