لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں شیرپاؤ پل پر سڑک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤکے معاملے میں یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کی، یاسمین راشد کے وکلا دلائل کیلیے پیش نہیں ہو رہے تھے۔