ٹک ٹاکر عائشہ کی لاش جناح اسپتال چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹک ٹاکر عائشہ کی لاش جناح اسپتال چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار۔ کراچی جناح اسپتال میں 24 جون کو ٹک ٹاکر خاتون عائشہ کی لاش چھوڑ کر جانے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، لاش کو چھوڑ کر جانے والا ملزم جبران عرف جمی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق ملزم جبران عرف جمی اور سحرش لاش چھوڑ کر فرار ہوئے تھے، جبران کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جب کہ مفرور خاتون کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے، جب کہ عائشہ کی موت کامقدمے والد کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔