ہرارے ( اُمت نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیدلینڈز نے سپر اوور میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔
زمبابوے کے شہر ہرارے میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کوالیفائر کے اٹھارویں میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، برینڈن کنگ 76 جبکہ جانسن چارلس 54 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔75 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری کھلاڑی نے میچ کی آخری گیند پر سکور برابر کرکے میچ کو سپر اوور میں لے گئے۔
سپر اوور میں نیدرلینڈز کے بلے باز لوگن وین بیک نے 6 گیندوں پر 3 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا ڈالے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے دو بلے باز مخص 8 سکور بناکر آؤٹ ہوگئے۔
نیدرلینڈز کے بلے باز لوگن وین بیک سپر اوور میں شاندار اننگز کھلینے پر پیلئر آف دی میچ قرار پائے۔