‏راولپنڈی میں زیر تعمیر سواں پل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹوٹ گیا

راولپنڈی (اُمت نیوز)راولپنڈی کے نزدیک سواں کے مقام پر حال ہی میں تعمیر ہونے والا پل کا ایک حصہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریاے سواں پر بننے والے پل کے ایک پلئیر بارش کے پانی میں بہہ گیا جس کی وجہ سے پل کے گارڈ زمین پر آگئے خوش قسمتی سےکوئی بڑا سانحہ  پیش نہیں آیا۔ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ٹریفک جام ہونے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ سواں پل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے کیوجہ سے ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔ روات سے کچہری جانیوالی ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ژوب میں طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ ،ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

کچہری سے روات جانیوالی ٹریفک کو سنگل لائن میں چلایا جا رہا ہے۔ سواں ہائی کو رٹ کے مقام پر دونوں اطراف ٹریفک کا شدید دباؤ ہے

 

 

۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کے اضافی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی جانے والے حضرات ٹی چوک سے اسلام آباد ہائی وے کا راستہ اختیار کریں۔
روات سے کچہری چوک اور جہلم روڈ سے روات جانیوالے والے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔