مناسک حج کا آغاز-رکن اعظم آج ادا ہوگا

مکہ مکرمہ (اُمت نیوز)مناسک حج کا آغاز ہونے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں حاجی منیٰ پہنچ گئے ہیں، رکن اعظم آج اداہوگا،خطبہ حج نشر کرنے کے لیے جدید ترین مواصلاتی ڈیجیٹیل سسٹم متعارف کرادیاگیاہے، حاجیو ں کی منیٰ روانگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، خیموں کی بستی بسادی گئی، آج نمازفجرکے بعد عازمین میدان عرفات پہنچ گئے ،۔ سربراہ وزارت حج وعمرہ ذیلی شعبہ ڈاکٹر محمد قرنی کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ 8 ویں ذی الحج کی رات 8 بجے شروع ہواتھا۔ڈاکٹر قرنی کے مطابق حاجیوں کی منیٰ روانگی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے اس دوران حاجیوں کو مخصوص اوقات اور مختص راستوں کے ذریعے منیٰ پہنچایا گیاہے۔ڈاکٹر قرنی کا بتانا ہے کہ اندرون ملک سے 1 لاکھ 80 ہزار عازمین طواف قدوم کے بعد منیٰ پہنچے ہیں،بیرون ملک سے آئے 40 فیصد عازمین براہ راست میدان عرفات پہنچیں گے۔ مِنیٰ میں عازمین کیلئے خیموں کی بستی بسا دی گئی، عازمین رات مِنیٰ میں ہی قیام کے بعد منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعدیدان عرفات روانہ ہوگئے۔حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ آج ادا کیا جائے گا۔ادھر سعودی عرب کی حکومت نے خطبہ حج کو پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے جدید ترین مواصلاتی ڈیجیٹیل سسٹم متعارف کرایاہے۔ اس نظام کے ذریعے دنیا بھر میں ارد سمیت دنیا کی بیس بڑی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔اس ضمن میں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خطبہ حج کا ترجمہ 20 بین الاقوامی زبانوں میں نشر کرنے اور اسے پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچانے کی تیاری کے لیے’منارات الحرمین‘ پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل سروسز سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔صدارت عامہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے تکنیکی امور ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت انجینیر وسام بن محمد مقادمی نے کہا کہ میدان عرفات کے خطبہ کے ترجمے کے منصوبے کا مقصد مسلمانوں کو ڈیجیٹل دنیا کو استعمال کرتے ہوئے خطبہ حج سننے اور دیکھنے کے قابل بنانا ہے۔ یہ سروس مسجد حرام کے منارات حرمین پلیٹ فارم کی ویب سائٹ اور سمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے ایک ہی لمحے میں دُنیا بھر میں 500 ملین سے زیادہ سامعین اور زائرین تک حرمین شریفین کا پیغام پہنچانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔