عمران خان ایک بار پھر نیب طلب، بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس

عمران خان کو 4 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

               
June 27, 2023 · |, اہم خبریں, قومی
شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو

شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کو نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے عمران خان کو 4 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

ان کو کال اپ نوٹس زمان پارک لاہور اور بنی گالہ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔ نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 4 جولائی کو طلب کیا ہے۔