جرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا،فائل فوٹو
جرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا،فائل فوٹو

بیوی ،ساس ، خالہ ساس کو جلانے مجرم کو 6 بار سزائے موت

بہاولپور میں عدالت نے بیوی ،ساس اور خالہ ساس کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگانے والے مجرم کو 6 بار سزائے موت دینے کا حکم سنا دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تین جیتے جاگتے انسانوں کو جلا کر موت کے گھاٹ اتارنے والے مجرم سلطان کوعدالت نے 23 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد انجم نے کی۔

سفاک مجرم نے گھریلو رنجش پر بیوی، ساس اور خالہ ساس پر پیٹرول چھڑک کر انہیں زندہ جلا دیا تھا۔