سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس

راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر )سی پی اوسید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ،میٹنگ میں ایس ایس پیز،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالد ہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

سی پی اوسید خالد ہمدانی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ایس ڈی پی اوز تفتیش کی نگرانی خود کریں، قانون کے مطابق ضمنی بھی لکھیں، سنگین مقدمات میں ایس ڈی پی اوز تصدیقی ضمنی ضرور لکھیں، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کو تیز کیاجائے، ڈولفن فورس اورمحافظ اسکواڈ کرائم ہاٹ سپاٹ پر موثر گشت کو یقینی بنائیں اور ٹیم ورک سے کا م کریں،نقب زنی اورچوری کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اوربرآمدگی کو یقینی بنائیں۔

ایس پیز اورایس ڈی پی اوز خود پیٹرولنگ کریں،جرائم کی روک تھام کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ ملکر سرچ آپریشنز کیے جائیں،ہوسٹلز کو بھی چیک کیا جائے، گرفتار گینگ کے ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاجائے،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔