راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر )سی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جید علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت جید علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سیدخالد ہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جید علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات اور بات چیت کی،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز سمیت جید علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
سی پی اوسید خالدہمدانی نے میٹنگ کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ یہا ں تشریف لائے، آپ کے تعاون سے عید الا ضحی اور محرم الحرام میں امن وامان کی بہترین فضاء کے قیام کو یقینی بنائیں گے، بہترین امن وامان کا قیام ہم سب کی اولین اور اجتماعی ذمہ داری ہے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ہمارا مذہب امن و سلامتی کا مذہب ہے ہم سب نے اپنے ذمے اچھائی کے کردار کو ادا کرنا ہے۔۔شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،جس کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں،تقریب میں جید علماء کرام نے کہا کہ ہمارے باہمی تعاون سے ہمیشہ کامیابی ملی جو آئندہ بھی رہے گی،علماء کرام قانون کا ہاتھ مضبوط کریں گے، اپنا مذہبی اور قومی فریضہ ہر طرح ادا کریں گے،تقریب کے اختتام پر علماء کرام نے ملک و قوم کے لیے سلامتی کی دعا کی۔