شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک خریدنے کی پیشکش واپس لے لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک اورشنگھائی الیکٹرک کے درمیان خریداری کی ڈیل ختم ہوگئی،چینی کمپنی نے خریدنے کی پیشکش واپس لے لی،گرمی بڑھتے ہی شہر میں لوڈشیڈنگ بے قابو ہوگئی،تفصیلات کے مطابق شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے الیکٹرک کو خریدنے کا معاہدہ مکمل نہیں ہوسکا،شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش واپس لے لی،شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کے 66.40 فیصد حصص انتظامی کنٹرول خریدنے کی خواہش رکھتی ہے،شنگھائی الیکٹرک نے سال 2016 میں پہلی بارکے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی کوشش کی تھی،واضح رہے پاکستان کی تاریخ میں کسی کمپنی کی دوسری کمپنی کو خریدنے کی سب سے طویل عرصے رہنے والی پیشکش ہے جو اب ختم ہوگئی،دوسری جانب کراچی میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بے قابو ہوگئی،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا کیونکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 598 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے،کورنگی کراسنگ،سول لائنز،بھٹائی کالونی،لائنزایریا،ناظم آباد،شاہ فیصل،گلستان جوہر،گلشن اقبال،کیماڑی اورماڑی پورکے رہائشی گھنٹوں بجلی کی طویل بندش سے پریشان ہیں۔