اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو
اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو

لاہور کے 6رہنماؤں سمیت مزید10 نےپی ٹی آئی سےراہیں جدا کرلیں

لاہور(امت نیوز) لاہور کے 6 رہنما ؤں اورسابق وزیرنذر محمد گوندل سمیت مزید 10 نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے، اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت منفی سیاست کر رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، لہذا میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔دوسری جانب لاہور میں 6 اہم سیاسی رہنما ؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں سابق نائب صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب، شبیر سیال،امیدوار این اے 118 میاں سلمان شعیب، امیدوار پی پی 154 محمد علی خان، پی ٹی آئی الیکشن سیل کے سربراہ خرم قریشی، سابق صدر آئی ٹی ایف کرامت علی ، امیدوار پی پی 155 میجر (ر)جاوید ضمیر نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ مزید کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے اس لیے وہ پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

ادھر تحریک انصاف کے 3 ٹکٹ ہولڈرنے سانحہ 9مئی واقع کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 140میاں امجد جوئیہ ، سابقہ تحصیل ناظم و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی خان195 امیر حمزہ رتھ اور سابق چیئرمین یوسی میاں اسلام جوئیہ نے سانحہ نومئی واقع کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ۔انہوں نے سانحہ 9مئی واقع لاہور کے ملزمان کی فوری گرفتاری اور ملوث ملزمان کو سزادینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ سابق تحصیل ناظم عارفوالا امیر حمزہ خان رتھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا اعلان اپنے گروپ اور حلقہ کے عوام کی مشاورت کے بعد کروں گا ۔