حیدرآباد(امت نیوز) سی ٹی ڈی نے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے۔ سی ٹی ڈی نے 2 دہشتگردوں ٹنڈو ایم خان سے یاسین شاہ جس کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے اور دوسرا دہشتگرد غلام شبیر لغاری جسے نسیم نگر سے گرفتار کیا گیا، غلام شبیر لغاری کا تعلق ایس آر اے نامی کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق یاسین شاہ نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے انہیں ٹی ٹی پی میں شمولیت اور ٹریننگ کیلئے افغانستان بھیجتا ہے، دوسرا دہشت گرد غلام شبیر لغاری بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اور دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔