حجاج کی میدانِ عرفات میں دعائیں، غروب آفتاب پر مزدلفہ روانہ

مکہ مکرمہ (امت نیوز)حجاج کرام رات مزدلفہ میں قیام کے بعد 10 ذوالحج کی نماز فجر ادا کریں گے، 10 ذو الحج کا سورج طلوع ہونے پر حجاج کرام مزدلفہ سے جمرات کمپلیکس جائیں گے۔جمرات کمپلیکس میں حجاج کرام شیطان کو پہلے دن کی کنکریاں ماریں گے۔
ظہر اور عصر کی نمازیں یکجا ادا کرنے کے بعد حجاج میدانِ عرفات میں دعاؤں میں مشغول رہے جس کے بعد غروبِ آفتاب پر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوگئے۔ حجاج کرام نے مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔ مزدلفہ میں ہی حجاج کرام شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں بھی چنیں گے۔

حجاج کرام رات مزدلفہ میں قیام کے بعد 10 ذوالحج کی نماز فجر ادا کریں گے، 10 ذو الحج کا سورج طلوع ہونے پر حجاج کرام مزدلفہ سے جمرات کمپلیکس جائیں گے۔ جمرات کمپلیکس میں حجاج کرام شیطان کو پہلے دن کی کنکریاں ماریں گے۔ حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے۔حجاج کرام قربانی کر کے بال منڈوائیں گے، جس کے بعد احرام سے باہر آجائیں گے۔