آئرلینڈ نے یو اے ای،سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

بلاوایو: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ نے یو اے ای کو 138 رنز سے شکست دیدی۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھلیے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے 20 ویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا، آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ نے 134 گیندوں پر 8 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان اینڈی بالبرنی 66 رنز کی اننگر کھیل کر نمایاں رہے۔350 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں ہی مخص 211 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھلیے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے 19 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 245 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 75 اور چارتھ اسالنکا 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 29 ویں اوور میں ہی مخص 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکا نے سپر سکس مرحلے میں سکاٹ لینڈ کے خلاف دو اہم پوائنٹس حاصل کر لیے، سری لنکا کے مہیش تھنکشن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔